مظفر آباد‘ لوکل ایکٹا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کا اجلاس ، مرکزی ایکٹا کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

منگل 17 فروری 2015 17:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) لوکل ایکٹا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کا اجلاس ، مرکزی ایکٹا کی کارکردگی کا جائزہ ، مرکزی ایکٹا فوری طور پر الیکشن شیڈول کا اعلان کرے ۔ اجلاس میں قراردادیں ۔ تفصیلات کے مطابق لوکل ایکٹا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر لوکل ایکٹا پروفیسر بابر حسین میر منعقد ہوا جس میں مرکزی ایکٹا کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ایکٹا کے حوالے سے مختلف امور پر مشاورت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اراکین ایکٹا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی جس کے تحت مرکزی ایکٹا سے مطالبہ کیا گیا کہ اس کا دورانیہ مکمل ہونے والا ہے لہذا فوری طور پر الیکشن کمشنر کا انتخاب کر کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان کیا جائے ۔ اجلاس سے پروفیسر سید عبدالرشید شاہ ، پروفیسر محمد نعیم عباسی سابق صدر مرکزی ایکٹا ، پروفیسر سید نسیم احمد گیلانی ، پروفیسر منظر حسین نقوی ، پروفیسر امجد حسین بٹ، پروفیسر اعجاز اعوان ، پروفیسر نوید فیروزاور دیگر نے خطاب کیا