آزادکشمیرکے لوک فنکار ہمارے معاشرے کاقیمتی سرمایہ ہیں ،صلاحیتوں سے ریاست کاوقار بلند ہورہاہے ، ادریس تبسم

بدھ 18 فروری 2015 16:17

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) سیکرٹر ی سپورٹس امورنوجوانان وثقافت ادریس تبسم نے کہاہے کہ آزادکشمیرکے لوک فنکار ہمارے معاشرے کاقیمتی سرمایہ ہیں ان کی اعلیٰ صلاحیتوں کی وجہ سے ہماری ریاست کاوقار بلند ہورہاہے ہمیں شعبہ ثقافت سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں پرفخر ہے حکومت ان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس چیمبر میں پاکستان کلچر اینڈ آرٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے لوک فنکاروں کودیئے گئے چیک تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کے دوران کیااس موقع پرڈائریکٹر جنرل سپورٹس وکلچر چوہدری امتیاز احمد ‘ ڈائریکٹر سپورٹس سردارپرویز اختر ‘ ڈائریکٹر یوتھ وکلچر راجہ کلیم اللہ خان ‘ ٹھیکیدار ملک انصر سہیل ڈی ایس اوسپورٹس وقاص احمد بھی موجود تھے سیکرٹری سپورٹس ادریس تبسم نے لوک فنکاروں ماسٹراشرف اعجازمیر ‘ الطاف میراوردیگر کی صلاحیتوں کی بھرپورتعریف کرتے ہوئے مبارکباد دی اوربھرپور تعاون کایقین دلایا۔