اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم دلفریب ہو گیا
جمعرات 19 فروری 2015 12:27
اسلام آباد / راولپنڈی / لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم دلفریب ہو گیا ، آسمان سے گرتی بوندوں اور ٹھنڈی ہواوٴں نے جاتی ہوئی سردیوں کا راستہ روک لیا،محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی جبکہ پہاڑوں پر برف باری کاامکان ہے۔
آسمان سے گرتی بوندوں اور ٹھنڈی ہواوٴں نے جاتی ہوئی سردیوں کا راستہ روک لیا۔ اسلام آباد اور روالپنڈی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ بارش سے شہر اقتدار کا موسم حسین ہو گیا۔پتہ پتہ ڈالی ڈالی نکھر گئی۔ ٹھنڈی ہوا نے دلفریب موسم کا لطف دوبالا کر دیا۔ لاہور میں رات گئے بوندا بوندا سے خنکی بڑھ گئی ، آسمان کو بادلوں نے گھیرے میں لے لیا۔(جاری ہے)
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.