حکومت آزاد کشمیرکی طفل تسلیاں برداشت سے باہر ہیں ‘ تعمیر و ترقی کے دعوے ہوا ہو چکے ‘میرپور کے اہم تجارتی مرکز جاتلاں سے ناروسلوک‘ جاتلاں تعمیر و ترقی کی بجائے مسائل کی گرداب میں ہے ‘ سیاسی و سماجی حلقے

جمعہ 20 فروری 2015 16:54

جاتلاں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء)جاتلاں کے عوامی و سماجی حلقوں نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیرکی طفل تسلیاں برداشت سے باہر ہے ‘ تعمیر و ترقی کے دعوے ہوا میں، ضلع میرپور کے اہم تجارتی مرکز جاتلاں کے ساتھ ناروسلوک‘ جاتلاں تعمیر و ترقی کی بجائے مسائل کی گرداب میں عوام سے کیے گے وعدے کب پورے ہوں گے جاتلاں اور اس کے گرد نما ء کی تعمیر و ترقی عوام علاقہ کے لیے خواب بن گی اتنی وسیع آبادی پر مشتمل علاقہ گورنمنٹ گرلز انٹر کالج سے محروم ہے قریب ترین انٹر کالج نہ ہونے کی وجہ سے طالبات کو شدید پرشانی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے غریب خاندان کی بچیاں تعلیم حاصل کرنے کے لیے اعلی حکومتی اہلکاروں کے وعدوں کی منتظر ہیں تعلیم کو عام کرنے کے دعوے کرنے والے غریب بچیوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے جاتلاں کے مقام پر گرلز انٹر کالج کو قیام کریں تا کہ غریب خاندان کی بچیاں بھی تعلیم حاصل کر سکیں، جاتلاں کے مقام پر قیام کیا گیا محکمہ زراعت کا دفتر اپنی مثال آپ بن چکا ہے بلڈنگ کی حالت قابل دید ہے بارش کے دوران صحن میں کہیں کہیں فٹ پانی جمع ہو جاتا ہے فرنیچر اپنی مثال آپ ہے دفتر بھوت بنگلہ کی شکل اختیار کر چکا ہے اگر اس کی بلڈنگ کو نئے سرے سے تعمیر نہ کیا گیا تو کسی وقت بھی بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گورسیاں کی حالت اتنی ناگفتہ ہو چکی ہے کہ چاردیواری کا نام نشان نہیں چھٹی کے بعد سکول جانواروں کا مسکن بن جاتا ہے حکومت نے سکولوں کی سخت سیکورٹی کے لیے تمام اداروں کو اگا ہ کیا ہے مگر گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گورسیاں میں نہ تو چاردیوار ی ہے نہ ہی تار بندی کی گی ہے،وسیع ترین آبادی ہونے کے باوجود بھی جاتلاں میں بنیادی مرکز صحت کو رول ہیلتھ سنٹر کا درجہ نہیں مل سکا رول ہیلتھ سنٹر نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو دور دراز کے ہسپتالوں میں دھکے کھانے پڑتے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت آزاد کشمیر مصرفیات سے وقت نکال کر جاتلاں کے مسائل کی طرف بھی توجہ دے کیونکہ جاتلاں اور اس کے گرد نما ء کی عوام بھی اس خطے کے باسی ہیں