حافظ آباد میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری ،موسم ایک بار پھر سرد

جمعہ 20 فروری 2015 17:48

حافظ آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20فروی 2015ء) پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح حافظ آباد میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے گذشتہ رات ہونے والی ژالہ باری اور بارش سے موسم ایک مرتبہ پھر سرد ہو گیا ہے جبکہ شہر کے مختلف نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

حافظ آباد شہر اور اسکے گردونواح میں گذشتہ بارہ گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،کالی گھٹائیں چھا جانے سے دن کے وقت اندھیرا چھا گیا جبکہ بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

دوسری جانب جنرل بس اسٹینڈ سمیت محلہ جامع مسجد قدیم،شریف پورہ ،گڑھی اعوان،سمیت دیگر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا جس سے علاقہ مکینوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔

متعلقہ عنوان :