ملک کے مختلف شہروں میں بادلوں نے سورج کو چھپا لیا،بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش

پیر 23 فروری 2015 11:34

کوئٹہ /لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23فروی 2015ء) ملک کے مختلف شہروں میں بادلوں نے سورج کو چھپا لیا ، پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔مغربی ہواوٴں کے زیر اثر بلوچستان ، بالائی خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں نے ڈیرے ڈال دئیے۔ بلوچستان کے شہروں پسنی اوردالبندین میں بادل چھماچھم برسے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں گھنے بادل چھا گئے۔کہیں کہیں رم جھم بھی جاری ۔ ملتان اور لاہور میں بھی سورج کی بادلوں سے آنکھ مچولی جاری ۔ محکمہ موسمیات نے بدھ تک کوئٹہ ، قلات ، پشاور ، مالاکنڈ ڈویژن اور فاٹا میں بادل برسیں گے۔ اس دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوگی۔ منگل اور بدھ کو اسلام آباد ، راولپنڈی ، سرگودھا ، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں بعض مقامات پرژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :