برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہرکشمیری طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 24 فروری 2015 16:22

لندن (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔24 فروری 2015) لندن میں کشمیری طلبا ء نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیا اور عالمی برادری کی توجہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور سانحہ کنن پوشہ پورہ سے متاثرہ خواتین جنہیں 24برس بعد بھی انصاف نہیں مل سکا ہے ،کی طرف مبذول کرائی ۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں شامل طلبہ کاکہنا تھا کہ انہوں نے لندن ، برمنگھم ،بریڈ فورڈ اور ایڈن برگ میں مختلف یونیورسٹیوں کا دورہ کیا اور کشمیرمیں جنسی تشدد کے بارے میں آگاہی پیدا کی ۔انہوں نے کہاکہ بہت سے غیر کشمیری طلباء نے پہلی مرتبہ مقبوضہ کشمیر اور وہاں قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیوں اور خواتین پر جنسی تشدد کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔ طلباء کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز ودآؤٹ باڈرز کے مطابق ہر سات میں سے ایک کشمیری خاتون عصمت دری کا نشانہ نشانہ بنتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :