مظفر آباد میں تحریک انصاف کا ہونے والا شو بری طرح فلاپ ہو گیا ‘اپر اڈہ مظفر آباد شہر کا مصروف ترین علاقہ ہے جتنے لوگ تحریک انصاف کے جلسے میں شامل تھے اتنے لوگ یہاں ہر روز چلتے پھرتے رہتے ہیں

مسلم لیگ (ن) ضلع ہٹیاں بالا کے جوائنٹ سیکرٹری پرویز خان درانی کا بیان

ہفتہ 28 فروری 2015 17:33

ہٹیاں بالا ( اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015) مسلم لیگ (ن) ضلع ہٹیاں بالا کے جوائنٹ سیکرٹری پرویز خان درانی نے کہا ہے کہ مظفر آباد میں تحریک انصاف کا ہونے والا شو بری طرح فلاپ ہو گیا ‘اپر اڈہ مظفر آباد شہر کا مصروف ترین علاقہ ہے جتنے لوگ تحریک انصاف کے جلسے میں شامل تھے اتنے لوگ یہاں ہر روز چلتے پھرتے رہتے ہیں ‘انہوں نے کہا تحریک انصاف سیاسی مسافروں کا ایک گروپ ہے جس کا مستقبل نظر نہیں آتا انہوں نے کہا ہم اسلامی ملک میں رہتے ہیں جہاں اسلامی اقدار ہیں مگر تحریک انساف یہاں فعاشی اور عریانی کو پھیلانا چاہتی ہے جسے آزاد کشمیر کے عوام کسی بھی صورت میں پروان نہیں چڑنے دیں گئے پرویز خان نے کہا آزاد کشمیر کے عوام کی نمائندہ اور مقبول ترین جماعت مسلم لیگ ہے جس کی مقبولیت کی وجہ سے آئے روز یہاں بڑی تعداد میں لوگوں دوسری سیاسی جماعتوں سے مستفی ہو کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں میر پور ضمنی الیکشن بھی مسلم لیگ (ن) ہی جیتے گی اور سیاسی مسافروں کو رسو ا ہو کر گھروں کو لوٹ جانا ہو گا انہوں نے کہا اللہ کا شکر ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو راجہ محمد فاروق حیدر خان جیسے نڈر ،بے باک اور ایماندار شخص کی قیادت میسر آئی عوام راجہ فاروق حیدر خان کے ساتھ ہیں اور آزاد کشمیر سے پیپلز پارٹی کی چور حکومت کے خاتمہ کے لئے سب مل کر جدوجہد کریں گئے آزاد کشمیر میں آئندہ ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور راجہ فاروق حیدر خان ریاست کے وزیر اعظم ہوں گئے جس کے بعد ریاست ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہو گی اور ملک کے اندر میرٹ بحال ہو گا عدل انصاف کا بول بھالا ہو گا لوگوں کو انصاف ان کی دہلیز پر میسر آئے گا ایک بہترین حکومت کے قیام کے لئے عوام راجہ فاروق حیدر خان کے ہاتھ مظبوط کریں انہوں نے کہا ہٹیاں بالا میں مسلم لیگ ناقابل شکست ہو چکی ہے صاحبزادہ اشفاق ظفر بھی اب اپنا سیاسی ٹھکانا تبدیل کرنے کے چکروں میں ہیں انہوں نے کہا آنے والے وقت میں دیگر سیاسی پارٹیوں کو آزاد کشمیر کے کئی حلقہ جات میں امیدوار بھی نہیں ملیں گئے