آزاد حکومت تحریک آزادی سے غافل ہو چکی ہے ‘غیر ریاستی جماعتوں کی یلغار سے تحریک آزادی کو نقصان پہنچ رہا ہے ‘مسلم کانفرنس ریاست کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو ریاستی تشخص کی ضامن اورریاستی عوام کے حقوق کی محافظ ہے

مسلم کانفرنس حلقہ چھ ہٹیاں بالا کے کنونیئر تاج چک کا بیان

ہفتہ 28 فروری 2015 17:34

ہٹیاں بالا(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔28 فروری 2015 ) مسلم کانفرنس حلقہ چھ ہٹیاں بالا کے کنوینئر تاج چک نے کہا ہے کہ آزاد حکومت تحریک آزادی سے غافل ہو چکی ہے ‘غیر ریاستی جماعتوں کی یلغار سے تحریک آزادی کو نقصان پہنچ رہا ہے ‘مسلم کانفرنس ریاست کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو ریاستی تشخص کی ضامن اورریاستی عوام کے حقوق کی محافظ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا آزاد کشمیر میں قائم موجودہ پیپلز پارٹی کی حکومت نہ صرف تعمیروترقی میں ناکام ہوئی ہے بلکہ تحریک آزادی سے غافل ہو کر اقتدار انجوائے کر رہی ہے غیر ریاستی جماعتوں کے قیام سے ریاست کے اندر سیاسی افراتفری پھیل رہی ہے تھریک آزادی کے بیس کیمپ کو سیاسی تجربہ گاہ بنا کر رکھ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے بھارت کے موقف کو تقویت ملتی ہے اس وقت مسلم کانفرنس ہی آزاد کشمیر کے اندر نمائندہ سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کے مفاد میں کام کر رہی ہے مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے والے کسی بھی صورت پاکستان اور تحریک آزاد ی کے خیر خواہ نہیں مسلم کانفرنس کسی بھی صورت ختم نہیں ہو سکتی جنہوں نے بھی مسلم کانفرنس کو کمزور کرنے کی کوشش کی وہ خود ختم ہو گیا

متعلقہ عنوان :