ضلع باغ میں ایلیمنٹری بورڈ کے زیر اہتمام امتحانات کے انتظامات پر عوام کا عدم اعتماد

ضلع بھر کی تقریبا ہر سنٹر میں قریب قریب کے اساتدہ کو سنٹرز پر مامورکردیا گیا‘بعض سنٹرز پر عملہ تک پورا نہیں

اتوار 8 مارچ 2015 13:13

بیس بگلہ/باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ۔2015ء)ضلع باغ میں ایلیمنٹری بورڈ کے زیر اہتمام امتحانات کے انتظامات پر عوام کا عدم اعتماد‘ نامزد سنٹرز پر اداروں کے اساتذہ کو کراس تعینات کیا گیا ہے جس سے امتحان میں بے ضابطگی کے خدشات کا اندیشہ ہے-ضلع بھر کی تقریبا ہر سنٹر میں قریب قریب کے اساتدہ کو سنٹرز پر مامور کیا گیا ہے بعض سنٹرز پر تو اب تک عملہ تک پورا نہیں تھا عوام کا کہنا ہے کہ رشتہ تعلق سے ہٹ کر دور دراز کے اساتذہ کو تعینات کرنا چاہئے تھا-بورڈ جس مقصد کیلئے بنایا گیا تھا اگر اس پر عوام اور طلباء کی خواہشات کو نظرانداز کر کے مخصوص لوگوں کو نوازا جائے تو یہ یکساں تعلیمی معیار کی نفی ہوتی ہے-