بلوچستان کے شمالی علاقوں میں جاری سردی کی شدت برقرار

پیر 9 مارچ 2015 11:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں جاری سردی کی شدت برقرار رہی۔وادی کوئٹہ میں حالیہ بارشوں کے بعد سے پیدا ہونے والی سردی کی شدت برقراررہی۔

(جاری ہے)

شہر اور ملحقہ علاقوں میں موسم سرد جبکہ وادی کے نواحی علاقوں میں ہلکی سر ہوائیں بھی چلنے کا سلسلہ جاری رہا۔ اسی طرح زیارت ، قلات، ژوب، نوکنڈی سمیت صوبے کے دیگر بالائی علاقے بھی سردی کی لپیٹ آگئے جہاں خاص طور پر شام اور صبح کے وقت سردی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ بعض بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی میں ہے۔

متعلقہ عنوان :