اے جے کے آرایس پی سفید ہاتھی بن گیا،فوڈ گھپلوں کے بعد شجر کاری مہم کے نام پر لاکھوں روپ ہڑپ

پیر 9 مارچ 2015 14:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء)اے جے کے آرایس پی سفید ہاتھی بن گیا،فوڈ گھپلوں کے بعد شجر کاری مہم کے نام پر لاکھوں روپ ہڑپ،بارشوں اور سیلاب متاثرین کے سروے بھی فراڈ نکلا،ترقیاتی سکیمیں بھی کاغذوں میں مکمل،نیلم میں اے جے کے آرایس پی برائے نام اہلکار / آفیسران صرف تنخواہیں اور مراعات لینے تک محدود، عوام کو کوئی فائدہ نہ پہنچ سکا،بھاری فنڈز خرچ کرکے بجائے باوجود ، کمزور ماؤں بچوں کیلئے آنے والے فوڈ ، پھلدار پودوں کی تقسیم ،اور ترقیاتی سکیمیں بھی جیالوں کی نظر ،اے جے کے آرایس پی نیلم میں اڑھائی سالوں میں کوئی ایک منصوبہ نہ دے سکی ، تفصیلا تکے مطابق اے جے کے آرایس پی نیلم کی پسماندگی کے نام پر بھاری فنڈز، خوراک ، پھلدار پودوں اور ترقیاتی سکیمیں جیالوں پرنچھار کردی گئیں ، اڑھائی سالوں میں اربوں مالیت کافنڈز خرچ کرنے کے باوجود کوئی ایک بچہ یاکوئی کمزور ماں صحت یاب نہیں ہوسکی، اور نہ ہی غریبوں کو خوراک ملا ہے ،اہل نیلم نے متعدد مرتبہ اے جے کے آرایس پی کے چیف ایگزیکیٹو میاں اخلاق الرسول کو آگاہ کیالیکن لوٹ پالیسی کے تحت کوئی شنوائی نہ ہوسکی، بالائی وادی نیلم میں ترقیاتی منصوبوں اور خورا ک فراہمی کے سروے بھی بے سود نکلے ، صرف جیالوں کی تقرریاں کرکے بھاری فنڈز خرچ کیاگیاہے عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے مطالبہ کیاہے کہ نیلم ویلی میں اے جے کے آرایس پی کے کالے کرتوں اور کرپشن کاحساب لیاجائے ۔