کبیر چغتائی کی زیر صدارت گزٹیڈ ایسوسی ایشن ضلع باغ کا اجلاس

پیر 9 مارچ 2015 14:02

باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) گزٹیڈ ایسوسی ایشن ضلع باغ کا اجلاس زیرصدرات صدر تنظیم سردار کبیر چغتائی کے صدرات میں منعقد ہو ا جس میں تنظیم کے عہدداران ڈاکٹر سید شاہد گردیزی ،سردار عبدالحمید خان ،سردار ندیم سرور ،سردار اکرام الحق ،سردارخالدمحمودثاقب،راجہ محمدمقبول خان،اعجاز قمر،سردار منیرچغتائی ،سید غنضفرعلی شاہ ،خواجہ ارشاد،محمد پرویز خان ،سمیت دیگر تنظیم کے عہدداران و ممبران جنرل کونسل نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مرکزی تنظیم کی جانب سے حکومت آزاد کشمیر کو جوچارٹرآف ڈیمانڈ پیش کیا گیا ہے ہم اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر ہماری چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے تمام آفیسران کو بلا تخصیص ٹائم سکیل دیا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر تنظیم سردار کبیر چغتائی نے کہا کے ترقیابی اور تبادلہ جات حکومت تحت قواعد عمل میں لائے اور ایڈہاک عزم اور کرنٹ چارچ تا قائم مقام تعیناتی کو ختم کیا جائے اور آفیسران کے بروقت سلیکشن بورڈ عمل میں لائے جائیں تاکہ آفیسران میں پائی جانے والی تشویش ختم ہو سکے۔