موجودہ حکومت ونیلم کی قیادت تعمیروترقی کے لیے مختص فنڈز ، زکواة کوسیاسی رشوت کے طور پر استعمال کررہی ہے ‘پی پی کے موجودہ دور میں دوسری مرتبہ زکواة کی تقسیم میں خردبرد ، مستحقین زکواة دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں

متحدہ قومی موومنٹ تحصیل شاردہ کے چیف آرگنائزر چودھری صید محمد کی میڈیا سے بات چیت

پیر 9 مارچ 2015 14:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء)متحدہ قومی موومنٹ تحصیل شاردہ کے چیف آرگنائزر چودھری صید محمد نے کہا ہے کہموجودہ حکومت ونیلم کی قیادت تعمیروترقی کے لیے مختص فنڈز ، زکواة کوسیاسی رشوت کے طور پر استعمال کررہی ہے ‘پی پی کے موجودہ دور میں دوسری مرتبہ زکواة کی تقسیم میں خردبرد ، مستحقین زکواة دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ، تحصیل شاردہ میں پی پی کے زکواة خوروں نے معذوروں، بیواؤں، یتیموں ، مساکین اور نادار افراد کو پاؤں تلے روند کر زکواة چیئرمینوں نے اپنی تجوریاں بھریاں اور رشتہ داروں کو نوازا، وزیر تعلیم نے بھی بطور رشوت زکواة استعمال کرکے نیلم کے لوگوں کااستحصال کیا، چیف سیکرٹری آزادکشمیر ، ناظم اعلیٰ زکواة نیلم میں زکواة کی تقسیم میں خردبرد کانوٹس لیں بصورت دیگر ایم کیوایم ضلع نیلم مستحقین زکواة کے حصول کیلئے سڑکوں پر نکلے گی ، شاردہ وارڈ 6کاچیئرمین سینکڑوں مستحقین کی زکواة وصول کرکے فرار ہوگیا، انتظامیہ نیلم چیئرمین زکواُةوارڈ چھ شاردہ کوپکڑے اور مستحقین کی رقم مستحقین تک پہنچائی جائے ۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ نیلم ویلی میں ترقیاتی منصوبوں کی بھاری رقم پی پی نے اپنے جیالوں میں خرچ کی ہے انہوں نے کہاکہ اگر ارباب اختیار نے نوٹس نہ لیاتو شاردہ کے مستحقین کوایم کیوایم لیکر سڑکوں پر نکلے گی جس کی تمام ترزمہ داری حکومت پر ہوگی ۔