رٹھوعہ محمدعلی میراڈمرال سے درجنوں افراد نے چوہدری محمداشرف کی حمایت کااعلان کردیا

منگل 10 مارچ 2015 17:07

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10مارچ۔2015ء)رٹھوعہ محمدعلی میراڈمرال سے درجنوں افراد نے چوہدری محمداشرف کی حمایت کااعلان کردیا۔ یہ اعلان انھوں نے وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید کے اعزاز میں منعقدہ کارنرمیٹنگ کے دوران کیا۔ کارنرمیٹنگ کا اہتمام معروف سیاسی وسماجی شخصیت محمدفاروق بجاڑوی نے کیاتھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درجنوں افراد نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی کے امیدوارچوہدری محمداشرف کی حمایت کا اعلان کیا۔

حمایت کا اعلان کرنے والوں میں بابوراجہ غضنفر، چوہدری طارق ، حاجی محمداکبر، چوہدری مطلوب، حاجی مہربان، چوہدری محمدآصف، راجہ آف رٹھوعی، چوہدری رزاق، چیئرمین محمدعارف، ٹھیکیدارمحمد منیر، محمدمالک، راجہ اللہ دتہ ، چوہدری اجمل سمیت دیگرافراد بھی شامل تھے۔ ان راہنماؤں نے اپنے ساتھیوں سمیت چوہدری محمداشرف کی حمایت کا اعلان کیا۔