پونچھ یونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن کل پونچھ یونیورسٹی کے کیمپس راولاکوٹ میں منعقدہوگا

بدھ 11 مارچ 2015 12:14

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ۔2015ء)پونچھ یونیورسٹی کا پہلا کانووکیشن کل مورخہ 12مارچ 2015بروز جمعرات کو پونچھ یونیورسٹی کے کیمپس راولاکوٹ میں منعقد ہو رہا ہے اس کنووکیشن میں یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے طلباء و طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی پونچھ یونیورسٹی کے بانی صدر ریاست محمد یعقوب خان ہوں گے۔