کھوئی رٹہ‘کانٹا سسٹم کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹ کا زبردست احتجاج

جمعہ 13 مارچ 2015 15:13

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء)کانٹا سسٹم کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹ کا زبردست احتجاج ‘گاڑیاں کھڑی کر کے روڈ بلاک کر دی ‘فی الفور کانٹا سسٹم ختم کیا جائے ختم نہ کیا گیا تو حکومت کے خلاف دمادم مست قلندر ہو گا اپنے جائز حقوق کے لیے ٹرانسپورٹ گڈز قربانی دینے کے لیے ہر وقت تیار ہے انٹری پوائنٹس پر کانٹے نصب کر کے وزراء ، مشیروں اور عزیزوں کو ٹھیکے دےئے گئے تاکہ بد معاشی سے اربوں روپے ہڑپ کیے جائیں گڈز ٹرانسپورٹ کانٹے کے نام پر بھتہ خوری کی اجازت کسی صورت نہیں دے گی ان خیالات کا اظہار گڈز ٹرانسپورٹ کھوئی رٹہ نائیک امجد چوہدری ، سہیل خالد چوہدری ، عبدلقدیر چوہدری ، نائیک خوشحال خان ، میاں ندیم ، شوکت علی و دیگر نے احتجاج کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا گڈز ٹرانسپورٹروں نے کہا کہ آزا د کشمیر کے موجودہ کانٹا سسٹم کا نفاذ معاشی قتل ہے حکومت کو کانٹا سسٹم کے نام پر بھتہ خوری کی اجازت نہیں دیں گے نا اہل وزیر اعظم چوہدری مجید میرپور میں ہر تین کلو میٹر پر چونگیوں کے نام پر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مجاور حکومت کا اگر یہی حال رہا تو جلد اپنے انجام تک پہنچ جائے گی مفاد پرست عناصر نااہل حکومت کو بلیک میل کر کے اپنی جیبیں بھر نے کے اڈے قائم کر دےئے اندھے قوانین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے آزاد کشمیر میں سڑکوں کی حالت یہ ہے کہ ہماری گاڑیاں کھٹارہ بن گئی ہیں آئے روز لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے آزاد کشمیر بھر میں کوئی بھی سڑک گاڑیاں چلنے کے قابل نہیں مجاور حکومت بھتہ لینے کے بجائے سڑکوں کی مرمتی پر توجہ دے انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں ٹرانسپورٹ گڈز متحد و منظم ہے کانٹا سسٹم فوری ختم نہ کیا گیا تو حکومت کے خلاف دمادم مست قلندر ہو گا ۔