سنجاوی اور گردنواح میں برفباری اور بارش ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے

ہفتہ 14 مارچ 2015 14:56

سنجاوی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) سنجاوی اور گردنواح میں برفباری اور بارش ،نشیبی علاقے زیر آب آ گئے سنجاوی میں دو روزہ وقفے کے بعد کل شام کو شدید بارش اور برف باری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا جو کہ تاحال جاری ہیں سب سے زیاردہ برف باری چوتیر ،بٹہ تیر،تاندونی،وچ ونی،شیرین ،پوئی شریف اور دیگر علاقوں میں شدید برفباری ہوئی ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں تغیانی کے باعث دھات سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی برفباری اور بارش کے باعث جاتی ہوئی سردی واپس لوٹ آئی سردی کے شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئلہ اور سوتی لکڑیوں کے قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :