پیپلزپارٹی اپنے منشورکے مطابق عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے گی‘ پیپلزپارٹی نے ہوائی اعلانات کے بجائے عملی طورپرمیگاپراجیکٹس مکمل کیے 29 مارچ کے ضمنی انتخاب میں چوہدری اشرف بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے

وزیراعظم آزادکشمیرکے صاحبزادے چوہدری قاسم مجید کا کارنر میٹنگ سے خطاب

ہفتہ 14 مارچ 2015 17:36

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرچوہدری عبدالمجید کے صاحبزادے اور پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے راہنما چوہدری قاسم مجید نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اپنے منشورکے مطابق عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔ 29 مارچ کو ضمنی انتخابات میں چوہدری محمداشرف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔ پیپلزپارٹی نے ہوائی اعلانات کے بجائے عملی طورپرمیگاپراجیکٹس مکمل کیے۔

اہلیان میرپورپیپلزپارٹی کے امیدوارپرہی اعتماد اور بھروسہ کرتے ہیں۔ وہ گذشتہ روز میاں محمدٹاؤن میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ چوہدری قاسم مجید نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہی عوام کو ریلیف دے سکتی ہے اوران کے مسائل حل کرسکتی ہے۔ غریبوں اور پسے ہوئے طبقات کے دکھوں کا مداواصرف اور صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے ۔

(جاری ہے)

نوجوان چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں آگے بڑھ کر عوام کے مسائل کے حل اور ملکی ترقی اورخوشحالی کے لیے کرداراداکریں۔

انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوارچوہدری محمداشرف کو اہلیان میرپورکا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ لوگ جوق درجوق پیپلزپارٹی کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں۔ چوہدری محمداشرف عوامی ایم ایل اے ہیں جن کا اوڑھنابچھونا عوام کی خدمت ہے۔ انھوں نے کہاکہ شہرکے تمام سیکٹرز میں لوگ بڑھ چڑھ ان کی انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ وہ وقت دورنہیں جب اہلیان میرپورکو یرغمالی سیاسی ٹولے سے نجات مل جائے گی۔