میرپور کے حلقہ ایل اے 3 سے آزاد امیدوار اعجازر ضا کے حق میں رضا یوتھ فورس کے ہزاروں نوجوان سڑکوں پر نکل آئے ‘ریلی ،کارکنوں کے بھنگڑے ،ڈھول کی تھاپ پر رقص‘وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے نوجوانوں کی ”سماج کو بدلو‘چہرے نہیں انسان کو بدلو“ کی نعرہ بازی

ہفتہ 14 مارچ 2015 17:37

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)میرپور میں رضا یوتھ فورس کے ہزاروں نوجوان ،سڑکوں پر نکل آئے ،وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے نوجوانوں کی ریلی کا گیٹ کے سامنے پہنچ کر ہزاروں نوجوانوں کی ”سماج کو بدلو‘چہرے نہیں انسان کو بدلو“ کی نعرہ بازی ‘آزاد امیدوار حلقہ ایل اے تھری اعجازر ضا کے حق میں ریلی ،کارکنوں کے بھنگڑے ،ڈھول کی تھاپ پر رقص ،اعجاز رضا کا اسٹیڈیم پہنچنے پر شاندار استقبال ،اعجاز رضا کے حق میں نعرہ بازی ، رضا یوتھ فورس کے نوجوانوں نے سینکڑوں موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر ریلی نکالی جو ایف ون کوٹلی روڈ ،ہال روڈ ،چوک شہیداں ،کلیال روڈ سے ہوکر ڈیفنس روڈ سے گزرتی ہوئی ایف ٹو کشمیر ہاوس اعجاز رضا کے مرکزی الیکشن آفس کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرآزاد امیدوار حلقہ ایل اے تھری اعجازر ضا نے کہا کہ میرپور کے عوام نے ماضی میں دودھ کی راکھی بلوں کو بٹھایا ،جو چوکیداری کے نام پر خود میرپور کے حقوق سلب کرتے رہے ۔ ہزاروں نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کر ثابت کر دیا کہ میرپور کے نوجوانوں نے تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ میرپور کے سیاستدان اور مفاداتی ٹولہ سدھر جائے ورنہ ہزاروں نوجوانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ان کو اپنے ساتھ بہا کر لے جائے گا۔

میرپور کے نوجوان اب سیاسی ٹھیکہ سسٹم نہیں چلنے دیں گئے۔ کرپٹ ٹولہ سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے میرپور کے نوجوانوں نے تبدیلی کا فیصلہ کر لیا،میرپور کے نوجوانوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب وہ کسی کی میرپور میرپور میں اجارہ داری نہیں چلنے دیں گئے ۔29تاریخ عوام کے مسائل زدہ عوام چھتری کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر تبدیلی کا آغاز کریں گئے ۔

ہزاروں نوجوان ڈگریاں اٹھائے بے روزگاری کا شکار مگر سیاسی جانشینوں نے نائب قاصدوں کی نوکریاں بھی لاکھوں میں فروخت کی گئی ۔ موسمی لیڈر الیکشن تک ووٹ کی بھیک مانگیں گئے بعد میں غائب ہوجائیں گئے ۔ انھوں نے کہا کہ جماعتیں تبدیل کرنے سے تبدیلی نہیں آتی ،سوچ کر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ سر محفل بولوں تو زمانے کو کھٹکتا ہوں اور چپ رہوں تو اندر کی بغاوت مار دیتی ہے ۔

جب تک عوام جاگیں گئے نہیں مفاد پرست سیاستدان ان کے حقوق غضب کرتے رہیں گئے۔ میرپور کے حقوق کے سود اگروں کو میرا سیاسی میدان میں آنا ہضم نہیں ہو رہا ۔ میرپور پر مفاد پرست ٹولہ کا قبضہ ہے ، جو میرپور کے عوام کے بجائے اپنے مفادات کی جنگ لڑتا ہے ۔5سال تک ووٹ لیکر گھروں چھپنے اور اسلام آباد اور بیرون ممالک میں بھاگ جانے والوں کو عوام مسترد کریں ۔

میرپور کے عوام مجھ پر اعتماد کا اظہار کریں ان کو مایوس نہیں کروں گا ۔میں قتدار کا پوجاری نہیں نہ مجھے دولت کا ہوس ہے۔ عوام ساتھ دیں میں میرپور کے عوام سے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑا ہوں گا ۔ انھوں نے کہا کہ نیوسٹی اور قصبوں میں بنیادی سہولیات نہ ہونے ک وجہ سے متاثرین نیوسٹی میں گھر تعمیر کرنے کے لئے تیار نہیں ۔منگلاڈیم پر ملنے والی رائیلٹی میرپور کی تعمیر ترقی اور متاثرین منگلاڈیم کی بحال آبادکاری پر خرچ کی جائے ۔

منگلاڈیم کے 16ہزار ذیلی کنبے پلاٹ الاٹ نہ ہونے کی وجہ سے کرائے کے مکانوں میں ر ہائش رکھنے پر مجبور ہیں ۔منگلاڈیم اپریزنگ کے دوران ایک دن میں 15فٹ پانی بھر کر متاثرین کو زبردستی گھروں سے بے دخل کر دیا گیا اور میرپور کے سیاسی نمائندوں کو سانپ سونگھ گیا ۔ میرپور کے عوام ضمیر فروشوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں ۔ پر امن لوگ ہیں مگر ہماری شرافت کو نرمی نہ سمجھا جائے ۔

تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومتیں اپنے جماعتی فنڈز اور وسائل کے ساتھ ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ۔اس کے باوجود میرپور کے با ضمیر لوگ میرے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ووٹ لیکر گھروں میں چھپ جانا اور بیرون ملک بھاگ جانے والوں کے خلاف عوام ووٹ سے نفرت کا اظہار کریں ۔ انتخابی نشان چھتری کے سائے تلے میرپور کے عوام تبدیلی کے لئے جمع ہونا شروع ہوچکے ہیں ۔