پیپلزپارٹی کے ویژن کے مطابق لوگوں کے مسائل حل اور دکھوں کا مداوا کیا جائیگا‘ پی پی پی حکومت نے جا مہ حکمت عملی سے تعمیر و ترقی کے عمل کو جس معاشی اور خوشحالی کے ٹریک پر چڑھا نے سے خطہ میں تبدیلی آئے گی ‘عوام کو خوابوں کی تعبیر ملے گی

آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری یاسین کی برطانیہ سے آئے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر چودھری عبدالقیوم سے گفتگو

ہفتہ 14 مارچ 2015 17:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چودھری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ویژن کے مطابق لوگوں کے مسائل حل اور دکھوں کا مداوا کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے جا مہ حکمت عملی سے تعمیر و ترقی کے عمل کو جس معاشی اور خوشحالی کے ٹریک پر چڑھا دیا ہے اس سے خطہ میں تبدیلی آئے گی اور عوام کو خوابوں کی تعبیر ملے گی ۔

ان خیالات کا اظہارسینئر وزیر نے یہاں اسلام آبادمیں برطانیہ سے آئے ہوئے وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر چودھری عبدالقیوم سے بات چیت کرتے ہوئے کیاڈاکٹر فریاد اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔ سینئر وزیر چودھری محمد یٰسین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے ریاستی دہشت گردی بند کی جائے اور کشمیریوں پر بے جا مظالم کے جو پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں یہ سلسلہ ختم ہونا چا ہئے ۔

(جاری ہے)

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرانے کیلئے کردار ادا کرے ، کشمیری حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اس سے دستبردا رنہیں ہوں گے ۔ چودھری محمد یٰسین نے کہا کہ بھارت کو کشمیرخالی کرنا پڑے گا۔کشمیریوں کو جداکرنے والی خونی لکیرمٹ کر رہے گی۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا عمل جاری ہے تارکین وطن خطہ میں سرمایہ کاری کریں سہولیات اورتحفظ فراہم کریں گے ، حکومت کے موجودہ اقدامات سے خطہ میں بے روزگاری میں کمی کے ساتھ ساتھ خوشحالی کے دروازے کھلیں گے ۔

انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہائیڈرو، سیاحت اور انڈسٹریزکے شعبے میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری سے بے روزگاری میں کمی آئے گی،انہوں ہا کہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان اور آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کریں، آزاد کشمیر حکومت ان سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔ آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے والے انوسٹرز کو پانچ سال کے لئے ٹیکس سے مستثنی قرار دیا گیا ہے۔

کسی بھی ملک میں انڈسڑی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ لہذا تمام پاکستانی اور آزاد کشمیر کے دیا غیر میں مقیم افراد اپنے وطن میں سرمایہ کاری کو فروغ دیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے ساتھ بیرونی سرمایہ کار بھی پاکستان اور آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری پر توجہ دیں، تاکہ آزاد کشمیر میں ترقی کے عمل کو پروان جائے اور بے روز گاری پر قابو پایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :