کھاڑک کو فتح کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ،کھاڑک کا جلسہ چودھری محمد اشرف کے حق میں عوام کا ریفرنڈم ہو گا

پیپلز پارٹی کے رہنماء چودھری جیون آف کھاڑک کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 17 مارچ 2015 14:34

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء ) کھاڑک کو فتح کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ،کھاڑک کا جلسہ چودھری محمد اشرف کے حق میں عوام کا ریفرنڈم ہو گا ،جیت چودھری محمد اشرف کے نصیب میں لکھی گئی ہے ، میرپور کے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے،کھاڑک چودھری اشرف کے چاہنے والوں کا ہے، 29مارچ سے قبل ہی عوام کا استحصال کرنے والے بھاگ جائنگے، الیکشن میں چودھری اشرف کی کامیابی کے بعد میرپور کو تعمیر و ترقی کے حوالے سے دنیا کا مثالی شہر بنائینگے، اب فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے ،موجودہ حکومت کے ابھی ڈیڑھ سال باقی ہیں ، چودھری اشرف میرپور کے عوام سے مخلص ہیں، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے راہنماء چودھری جیون آف کھاڑک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،چودھری جیون نے کہاکہ مفاد پرستوں کے لیے ہمارے دلوں میں کوئی جگہ نہیں29 مارچ کو اہلیان میرپورپولنگ اسٹیشنوں پرجاکر بے نظیر کے نشان تیرپرمہرلگائیں گئے اور چوہدری محمداشرف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گئے ،اُنہوں نے کہا یرغمالی ٹولہ سے نجات حاصل کرنے کے لیے اہلیان میرپور جاگ اٹھے ہیں،تحریک انصاف کی تمام وکٹیں اکھڑ گئی ہیں اور میدان صاف ہوگیاہے،اُنہوں نے کہا کہ سابقہ ایم ایل اے کو پہلے کبھی میرپور کی تعمیروترقی سے دلچسپی تھی اور نہ آئندہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :