پی پی پی شعبہ خواتین کو فعال بنانے کیلئے کوشاں ہوں،مسرت شاہین

جمعرات 19 مارچ 2015 16:07

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سٹی میرپور شعبہ خواتین ونگ کی کوآرڈینیٹر مسرت شاہین نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے 2سال قبل میرے سر پر ہاتھ رکھ کر مجھے بیٹی بنایا تھا اس وقت سے میں پی پی پی شعبہ خواتین کو فعال بنانے کیلئے کوشاں ہوں خواتین کے اندر میرے مقبولیت سے خائف بعض عناصر بے جا الزامات تراشی کر کے اپنے قد کاٹھ میں اضافہ کر نا چاہتے ہیں اور مجھے نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں کسی کے پیسے میں طاقت نہیں ہے وہ میرے ایمان کو خرید سکے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے جو ترقیاتی کام کئے ہیں میرپور کے عوام ان کو ووٹ دیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہا ر انہوں نے یہاں ایک اخباری بیان میں کیا مسرت شاہین نے کہا کہ میں خود دار سیاسی کارکن ہوں میں کسی لالچ دباؤ کے بغیر PPPمیں شامل ہوئی تھیں اور وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے میرے سر پر ہاتھ رکھ کر مجھے بیٹی کہا تھا اس وقت سے میں ان کی گرویدہ ہوں اور پارٹی پرچم تھام لیا تھا انہوں نے کہا کہ بعض عناصر بے جا الزام تراشی کر کے وزیراعظم کے سامنے اپنا قد کاٹھ بڑھانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ووٹ میرا ایمان ہے اور میرے ایمان کو کوئی نہیں خرید سکتا میں اپنا اور اپنی ساتھ خواتین کا ووٹ چوہدری اشرف کو دلاؤں گی ۔