گورنمنٹ گرلز مڈل سکول پرانا اسلام گڑھ نے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

پیر 23 مارچ 2015 11:58

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2015ء) گورنمنٹ گرلز مڈل سکول پرانا اسلام گڑھ نے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر ایک پروقار تقریب ادارے میں منعقد ہوئی۔تقریب میں بچوں کے والدین ،سیاسی وسماجی شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نتائج کے مطابق طالبات کے اکثریت نے اے گریڈ میں نمایاں نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

اول ،دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں ادارے کی صدر معلمہ طاہرہ تبسم نے ٹرافیاں اور خصوصی انعامات تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

تقریب سے ادارے کی صدر معلمہ طاہرہ تبسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی طالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار نتائج دینے،طالبات کو اعلی معیار کے مطابق تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ادارے کی طالبات مزید محنت اور لگن سے آئندہ بھی اچھے نتائج دیں گی۔

انھوں نے تقریب میں شرکت کرنے پر طالبات کے والدین اور دیگر افراد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ معززین علاقہ نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول پرانا اسلام گڑھ کو شاندار امتحانی رزلٹ دینے پر صدر معلمہ طاہرہ تبسم اور سٹاف کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ادارہ آئندہ بھی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مزید محنت اور جانفشانی سے کام کرے گا۔