پوری دنیا اس حقیقت کا ادراک رکھتی ہے کہ تعلیم کے بغیر جدید دنیا کی جدیدیت سے فائدہ اٹھانا عبث ہے‘ تعلیم نہ صرف انسان میں عقل و شعور کا اضافہ کرتی ہے بلکہ یہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے نائب صدر چوہدری منظور احمد کا تقریب سے خطاب

منگل 24 مارچ 2015 16:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے نائب صدر چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس حقیقت کا ادراک رکھتی ہے کہ تعلیم کے بغیر جدید دنیا کی جدیدیت سے فائدہ اٹھانا عبث ہے۔ تعلیم نہ صرف انسان میں عقل و شعور کا اضافہ کرتی ہے بلکہ یہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کسی بھی قوم میں تعلیم ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے‘ اقوام مغرب کی ترقی کی سب سے بڑی وجہ تعلیم ہے۔

اگر ہمیں جدید دنیا میں ترقی حاصل کرنی ہے تو ہمیں تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ بصورت دیگر ہم اپنی منزل کی طرف نہیں بڑھ سکتے۔ وہ منگل کو کشمیر سائنس کالج کی سالانہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے صدر تقریب صدر حلقہ تین ن لیگ زاہد القمر خان‘ ملک محکم الدین اور پرنسپل ادارہ خواجہ عبدالحنان نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور والدین دونوں کو بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے مل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ صرف ایک استاد یا والد پر نہیں دونوں پر بچوں کی تعلیم و تربیت لازم و ملزوم ہے۔ اس موقع پر بچوں نے رنگا رنگ پروگرامات پیش کر کے حاضرین کے دل مو لیئے۔ تقریب کے اختتام پر اول دوم سوم آنیوالے بچوں میں انعامات تقسیم کیئے ۔ مقررین نے اس موقع پر پرنسپل ادارہ خواجہ عبدالحنان کو مبارکباد پیش کی جن کے بچوں نے سالانہ تقریب میں رنگا رنگ پروگرامات سمیت بہترین نتائج دیئے۔ انہوں نے اس موقع پر پرنسپل ادار سمیت پور ے سٹاف کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :