سرکاری ملازمین کے مطالبات منظورہونے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی ‘حکومت نے ملازمین کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روارکھا ہواہے ‘ملازمین کی قیادت کے ساتھ جھوٹے ہوائی اعلانات کرکے ٹائم پاس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

ایمپلائر متحدہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدرسردار الیاس‘ چوہدری بدرالدین ‘چوہدری یوسف و دیگر کا ہڑتالی کیمپ سے خطاب

بدھ 25 مارچ 2015 14:25

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) ایمپلائر متحدہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدرسردارمحمد الیاس چوہدری بدرالدین ،چوہدری یوسف ناز،سردارلیاقت ،خواجہ ساجد بشیر ،چوہدری محمودالحسن نے ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک حکومت سرکاری ملازمین کے مطالبات منظورنہیں کرتی ہماری احتجاجی تحریک جاری رہے گی حکومت نے ملازمین کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک روارکھا ہواہے اورملازمین کی قیادت کے ساتھ جھوٹے ہوائی اعلانات کرکے ٹائم پاس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

لہذاہم مجید حکومت کو یہ بہاورکرواناچاہتے ہیں کہ جریدہ وغیرجریدہ ملازمین کے سکیل نمبرا تا سولہ جملہ محکمہ جات کو برابر کے حقوق دیئے جائیں انہوں نے حکومت آزادکشمیرکی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی ملازمین کیساتھ حکومت یہ سلوک بندکرائیں آئندہ کیلئے ملازم اورعوام ووٹرز کو پہنچائیں اورایسے لوگوں کوانجام تک پہنچائیں ملازمین سرکار جملہ محکمہ جات جملہ سطحوں پربرابر گریڈیشن کرکے نہ صرف ملازمین دوست بلکہ سیکرٹریٹ ملازمین سکیل ایک تاسولہ کے اپ گریڈیشن کا خیر مقدم کریں اور حکومت کے اس بیان کی شدیدمذمت کرتے ہیں کہ آدھے ملازمین کونظرانداز کرکے آدھے کوان کا حق دیاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب تک تمام ملازمین کوبرابر کے حقوق نہیں دیئے جاتے ہم حکومت کی ان پالسیوں کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔