پیپلزپارٹی کا انتخابی جلسہ عوامی ریفرنڈم تھا جس سے چودھری محمداشرف کی یقینی کامیابی کی نوید پوری دنیامیں پہنچ گئی ہے‘عوام ووٹ کی پرچی کے ذریعے 29 مارچ کو تیرپرمہرثبت کرکے پیپلزپارٹی کو کامیاب بنائیں

پیپلز پارٹی کے راہنما و سابق صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر محمد اکرم چودھری کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 27 مارچ 2015 17:21

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کے راہنما و سابق صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر محمد اکرم چودھری نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا انتخابی جلسہ عوامی ریفرنڈم تھا جس سے چودھری محمداشرف کی یقینی کامیابی کی نوید پوری دنیامیں پہنچ گئی ہے،عوام ووٹ کی پرچی کے ذریعے 29 مارچ کو تیرپرمہرثبت کرکے پیپلزپارٹی کو کامیاب بنائیں،میرپور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے پر میرپور کے عوام مبارکبادکے مستحق ہیں ،ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر محمد اکرم نے کہانے کہا چودھری اشرف عوامی لیڈر ہیں ،موجودہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے وزیر اعظم چودھری عبدالمجید کی قیادت میں پورے خطے میں ترقیاتی کام کروا کر ریکارڈ قائم کیا ہے، اور اب اگلے ڈیڑھ سال میں چودھری اشرف میرپور کے مسائل بھی حل کرواینگے، عوام 29مارچ کو تیر کے نشان پر مہر لگاکر میرپور شہر کی ترقی کی بنیاد رکھیں گئے،اُنہوں نے کہا پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوارچودھری محمداشرف کو اہلیان میرپورکا مکمل اعتماد حاصل ہے،لوگ جوق درجوق پیپلزپارٹی کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں،چودھری محمداشرف عوامی ایم ایل اے ہیں جن کا اوڑھنابچھونا عوام کی خدمت ہے، انھوں نے کہاکہ شہرکے تمام سیکٹرز میں لوگ بڑھ چڑھ ان کی انتخابی مہم چلارہے ہیں اب 29مارچ کو رسمی کارروائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :