میرپورالیکشن میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کا وجود بھی ختم ہوجائیگا ، آزادکشمیرمیں پی ٹی آئی کے نظریات کوئی معنی نہیں رکھتے اورنہ ہی یہاں ڈانس کلچر کی سیاست چل سکتی ہے ‘صدریوتھ ونگ یونین کونسل گوجرہ محمدعلی مغل کا بیان

جمعہ 27 مارچ 2015 17:25

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) صدریوتھ ونگ یونین کونسل گوجرہ محمدعلی مغل نے کہا ہے کہ میرپورالیکشن میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کا وجود بھی ختم ہوجائیگا ، آزادکشمیرمیں پی ٹی آئی کے نظریات کوئی معنی نہیں رکھتے اورنہ ہی یہاں ڈانس کلچر کی سیاست چل سکتی ہے ‘ فلمی ڈائیلانگ فلموں میں ہی اچھے لگتے ہیں ‘ سیاست میں نہیں ،عمران خان یکطرفہ ٹریفک چلارہے ہیں انہیں پتہ ہے کہ سیاسی کھلاڑی بننا مشکل ہے ،جس کے لئے سیاسی پی ایچ ڈی ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بیرسٹرسلطان نے جتنی پارٹیاں بدلیں ، جتنی سرخ بتیاں جلائیں ‘ حصہ میں کچھ نہ آنے کے باعث لوٹا کریسی پر اترجانا ضمیر کوملامت کرنے کے مترادف ہے ‘ بے ضمیرسیاستدانوں کوکامیابی کسی صورت نہیں مل سکتی ‘ میرپور ضمنی الیکشن سے پاکستان مسلم لیگ نواز کاہی امیدوار کامیابی کی نوید لیکر سرخرو ہوگا ، پی پی آئی اورپیپلزپارٹی کے پاس کوئی ایسا آپشن ‘ منشور نہیں جس کے تحت وہ سیاست کرسکیں ‘ پی ٹی آئی ڈانس تماشا کی سیاست کررہی ہے جبکہ پی پی لوٹ مار کو ترجیح دی رہے ‘ پی ٹی آئی اور پی پی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ،جنہیں میرپور کے عوام 29مارچ کواوقات دیکھا دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :