کوٹلی‘فیس بک پر پیر صاحب گلہار شریف اور بلاوڑہ شریف کی گستاخانہ تصاویر شائع کر نے والا قادیانی گر فتار

ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر8115بحرائم APC153/A295/Aمیں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی

اتوار 29 مارچ 2015 12:35

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)فیس بک پر پیر صاحب گلہار شریف اور بلاوڑہ شریف کی گستاخانہ تصاویر شائع کر نے والا قادیانی گر فتار-دیگر کارروائیوں میں تتہ پانی پولیس نے چار بوتل شراب برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا جبکہ کھوئی رٹہ پولیس نے بھی شرابی گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق تتہ پانی چوکی کو خطیب جامع مسجد تتہ پانی حافظ خالد محمود نے بتایا کے ملزم امجد محمود چوہدری جو کے قادیانی ہے نے فیس بکُ پر درس شریف گلہار اور بلاوڑ شریف کی بے ہودہ تصاویر شائع کی ہیں جس پر چوکی افسر نوید چوہدری نے ملزم کے خلاف مقدمہ علت نمبر8115بحرائم APC153/A295/Aمیں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی درین اثناء ایک اور کاروائی کے دوران تتہ پانی چوکی پولیس نے منشیات فروش مبشر ارباب سے چار بوتل شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر کے ملزم کے خلاف 3/4/14Aتحت مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر دیاجبکہ کھوئی رٹہ پولیس کے اے ایس آئی عدنان صابر معہ نفری کاروائی کرتے ہوئے شراب پیتے ہوئے ملزم معروف کو رنگے ہا تھوں پکڑ کر ملزم کے خلاف 4شراب نوشی میں مقدمہ درج کر کے حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی۔