لبریشن فرنٹ کی طرف سے شہیداشفاق مجیداورشہید شبیرصدیقی کو شاندار خراج عقیدت
پیر 30 مارچ 2015 19:50
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء)مقبوضہ کشمیرمیں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے شہید اشفاق مجید وانی اور شہید سیّد شبیر احمد صدیقی سمیت درگاہ حضرت بل کے شہداء کی برسیوں پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
(جاری ہے)
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لبریشن فرنٹ کے وائس چیئرمین بشیر احمد بٹ نے مزار شہداء سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید اشفاق مجید وانی اور شہید سیّد شبیر احمد صدیقی تحریک آزادی جموں وکشمیر کے وہ سالار تھے جنہوں نے اپنا لہو دیکرآزادی کے پودے کو سینچا اور آج ان شہداء کا لگایا ہوا پودا تناور درخت کی صورت میں سرزمین کشمیر پرکھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے آزادی پسند اپنے ان محسنوں کو کسی بھی صورت میں فراموش اور شہداء کے لہو سے مزین تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی ہی طرح اس برس بھی شہداء کی یاد میں مختلف پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں۔ لبریشن فرنٹ کے رہنماؤں نور محمد کلوال ، شیخ عبدالرشید اور دیگر نے شبیر احمد صدیقی اور درگاہ حضرت بل کے دیگر شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک عالم دین تھے جنہوں نے جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.