ملک کے بالائی علاقوں میں رواں ہفتے بارش کاسلسلہ وقفے وقفے کیساتھ جاری رہنے کا امکان

منگل 31 مارچ 2015 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء ) ملک کے جنوبی علاقوں سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں دو دن تک موسم خشک رہے گا۔ تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں رواں ہفتے کے دوران بارش کاسلسلہ وقفوں کیساتھ جاری رہنے کا امکان ہے ۔ بالائی علاقوں میں سردی میں اضافہ ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں آج اور کل موسم خشک رہے گا ۔

آج(شام/رات ) سے جمعرات کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ،بالائی فاٹا،گلگت بلتستان، کشمیر، جبکہ بدھ(شام /رات) اور جمعرات کے روز بلوچستان ، بالائی سندھ،جنوبی پنجاب،زیریں خیبر پختونخواہ، زیریں فاٹا میں بھی کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارشوں کی پیشنگوئی کی ہے آج بالائی خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ ،پشاور، مردان،کوہاٹ ڈویژن)،بالائی فاٹا، اسلام آباد،راولپنڈی ،گوجرانوالہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ لاہور،سرگودھا،ڈی آئی خان ،بنوں ،کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز شمال مشرقی پنجاب،بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ (کینٹ ) میں48ملی میٹر جبکہ سیالکوٹ (ائیر پورٹ )31 ،پاراچنار19 ،کوٹلی17اور راولاکوٹ11 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سندھ اور جنوبی بلوچستان کے گرم ترین مقامات: میرپور خاص،چھور 3،مٹھی38،لسبیلا37،بدین،کراچی،ٹھٹھہ،شہید بینظیرآبادمیں 36ڈگری سینٹی گریڈدرجہ حرارت ریکارڈ کیے گئے۔آج اسلام آباد میں پولن کی تعداد 13,577فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :