تمام طبقات کی برادری کی بنیاد پر نمائند گی کا حق ادا کرینگے ، وائس چےئرمین ڈسٹر کٹ کونسل صحبت پور

جمعرات 2 اپریل 2015 17:39

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء)وائس چےئرمین ڈسٹر کٹ کونسل صحبت پور میر فہد خان پہنور نے کہا ہے کہ تمام طبقات کی برادری کی بنیاد پر نمائند گی کا حق ادا کریں گے ۔ ضلع صحبت پور کی تعمیر و ترقی کے لئے دستیاب وسائل بروکار لائے جائیں گے ۔ کوشش ہوگی کہ علاقے کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کر کے تمام شعبوں کو ترقی دی جائے گی ۔

تعلیم صحت و دیگر شعبوں سمیت اسپورٹس کے شعبے کو بھی ترقی دی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹر کٹ پریس کلب صحبت پور ( رجسٹرڈ ) کے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ وائس چےئرمین ڈسٹر کٹ کونسل میر فہد خان پہنور کہا ہے کہ صحبت پور کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے بہتر انداز میں مقامی سطح پر عوام کی خدمت کرسکتے ہیں بلدیاتی اداروں کے ضلع ، میونسپل کمیٹی ، تحصیل و یونین کونسلر کے چےئرمین اور کونسلران کا عوام سے تعلق اور بہت زیادہ واسطہ رہتا ہے جو عوام کے مسائل و مشکلات کو ہر وقت دیکھتے اور سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بلدیاتی اداروں کے ذریعے گلی ، محلوں ، تحصیل و دیہاتوں کی آبادیوں کو دریش مسائل کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم صحت سمیت و دیگر شعبوں کی بہتری کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔میر فہد خان پہنور نے مزید کہا کہ تمام طبقات کی برابری کی بنیاد پر نمائندگی کا حق ادا کریں گے ۔