سعودی عرب پاکستان کا محسن ملک ہے ،نواز شریف اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتے‘ افضل کھوکھر
ہماری فوج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے،سعودی عرب کی ہر حال میں مدد کی جائے گی
جمعہ 3 اپریل 2015 17:34
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) چیئرمین مویشی منڈیاں پنجاب افضل کھوکھر نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق بطور چیئرمین ماڈل بازار ،ماڈل مویشی منڈیاں اوروائلڈ لائف عوام کو سہولیات دینے کے مشن پر عمل پیرا ہیں ۔ ماڈل بازار پنجاب پراجیکٹ سے مہنگائی کا خاتمہ کرکے ایک ہی چھت تلے معیاری اشیاء سستے داموں فروخت کی جارہی ہیں ،جبکہ ماڈل مویشی منڈیوں کے قیام سے پنجاب بھر کے بپوپاریوں کو بھتہ خوروں اور ٹھیکیدار مافیا سے چھٹکارا دلوانا ان کی اولین ترجیح ہے ۔
مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا محسن ملک ہے اور میاں نواز شریف اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتے ۔سعودی عرب کی ہر حال میں مدد کی جائے گی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہماری فوج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ قائدین ملک سے ایک بھی دہشت گرد کی موجودگی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عام آدمی کو انصاف ،تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا چیلنج ہر قیمت پرپورا کرے گی ۔قائدین مہنگائی اور توانائی بحران کے خاتمہ سمیت معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے کارکن خود کو متحرک رکھیں ،س بار بھی جیت ہی مسلم لیگ (ن) کا مقدر بنے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.