بیرسٹر سلطان محمو د چوہدری کی تاریخی کامیابی سے حکمران خوف زدہ ہیں، نوازو زرداری مک مکا پالیسی کے باوجود وہ بیرسٹر سلطان کو شکست نہیں دے سکے، کرپٹ حکمرانوں کا انجام قریب آ چکا،جعلی مینڈیٹ رکھنے والی جماعت کو چار ضمنی انتخابات میں عوام نے مسترد کر کے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

تحریک انصاف کے رہنما چوہدری امجد بوٹا آف سی فور کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 4 اپریل 2015 15:49

میر پور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری امجد بوٹا آف سی فور نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمو د چوہدری کی تاریخی کامیابی سے حکمران خوف زدہ ہیں، نوازو زرداری مک مکا پالیسی کے باوجود وہ بیرسٹر سلطان کو شکست نہیں دے سکے، کرپٹ حکمرانوں کا انجام قریب آ چکا،جعلی مینڈیٹ رکھنے والی جماعت کو چار ضمنی انتخابات میں عوام نے مسترد کر کے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا۔

وہ ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان سی فور کے عوام خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے قائد کشمیر کو تمام پولنگ اسٹیشن سے بھاری اکثریت سے کامیاب کیا اور روپے پیسے کی سیاست کو مسترد کر کے ثابت کر دیا کہ اہلیان میرپور مک مکا کی پالیسی کو کبھی کامیاب نہیں دینگے ۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان کی ضمنی الیکشن میں فتح مخالفین کے منہ پر تمانچہ ہے نواز ، زرداری کی گٹھ جوڑ بھی بیرسٹر سلطان کو زیر نہیں کر سکی عوام با شعور ہیں وہ اپنے حقیقی لیڈر کی پہچان کر نا جانتے ہیں بیر سٹرسلطان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر مک مکا کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کر د یا۔

میرپور کے عوام نے لوٹ مار ، میرٹ کی پامالی ، دھونس دھاندلی اور جھوٹ پر مبنی سیاست کو منگلا برد کردیا ہے تحریک انصاف نے جس طرح میرپور میں ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ٹرائیکے کو شکست دی ہے ۔ اس طرح کراچی میں بھی اس ٹرائیکے کو شکست دینگے ۔ ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور متحدہ پر مشتمل ٹرائیکا تحریک انصاف سے خوفزدہ ہے ۔ اور تحریک انصاف کا راستہ روکنے کے لئے ازلی سیاسی دشمن راتوں رات ایک ہو گئے ہیں لیکن یہ ٹرائیکا اب بچ نہیں سکتامیرپور کے عوام نے نواز زرداری مک مکا کی پالیسی کو پاؤں تلے روند کر آزاد کشمیر بھر کے عوام کی سوچ واضح کردی ہے میرپور کے عوام کا فیصلہ پورے آزاد کشمیر کے عوام کی سوچ کا عکاس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام نے مفاہمتی سیاست جیسی مک مکا کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیاانشااللہ جلد مو جو دہ حکمرانوں کے غضب سے عوام کی جان چھڑائیں گے ۔آزادکشمیر میں جلد ہی پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی اور آزادکشمیر میں بھی خیبر پختونخواہ کی طرح تھانہ کچہری کی سیاست ختم کر کے دم لیں گے ۔