دھنی مائی صاحبہ روڈ کی عدم تعمیر سے عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے،شیخ عقیل الرحمن

ہفتہ 4 اپریل 2015 16:18

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)جماعت اسلامی آزادکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ دھنی مائی صاحبہ روڈ کی عدم تعمیر سے عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے۔دو سال سے سڑک کی تعمیر نہ ہونا حکومتی بے حسی ہے۔15ہزار کی آباد ی کو پریشانی کا سامناہے۔مریضوں کو ہسپتال لے جانے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتاہے۔لوگ اپنے عزیزوں میتیں اپنے کندھوں پر اٹھا کرلے جانے پر مجبور ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے مسلسل سڑک کی تعمیر حوالے سے لاپروائی اور محکمہ کی ٹھیکیدار سے ملی بھگت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔دوسالوں سے ایک کلومیٹرت سڑ ک کاتعمیر نہ ہوناباعث تشویش ہے ۔دھنی موڑ سے زیارت تک سڑک کی تعمیر بقایاہے جس پر کام نہیں ہورہاہے اور اسی کی بناء پر آگے بھی سڑک کا کام رکا ہواہے ۔گاڑیوں کا گزرنا بھی مشکل ہے۔ لوگ بھی پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھنی سے گہوتر تک سڑک کاکام شروع کیاجائے اور محکمہ ٹھیکیدار کو پابند کرے کہ وہ وقت کے اندر سڑک کی تعمیر کرتے کرے اور کام کا معیار بھی بہتر ہو۔