سیت پورامام بارگاہ بم بر آمد کیس میں اہم پیشرفت ،گرفتار ملزم کی نشاندہی پردو مشتبہ افراد زیر حراست، بھاری اسلحہ وگولہ بارود بر آمد

ہفتہ 4 اپریل 2015 17:42

مظفرگڑھ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) سیت پورامام بارگاہ بم بر آمد کیس میں اہم پیشرفت ،گرفتار ملزم کی نشاندہی پر6 کلو بارودی مواد ، ڈیوائسز، ڈیٹونیٹر ،ریموٹ کنٹرول برآمد۔دومشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پولیس کا سیت پور کے علاقے خانگڑھ دوئمہ میں ایک مکان پر چھاپہ مار ا جہاں سے گھر کے صحن میں چھپایا گیا بارودی مواد اور اسلحہ کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں زیر حراست ملزم علی بخش کی نشاندہی پربارودی مواداور بم بنانے کا سامان برآمدکرلیا جس میں 6 کلوبارودی مواد، ڈیٹونیٹر ،الیکٹرونک دیوائس اور 2 ریموٹ کنٹرول شامل ہیں ، ملزم جہادی تنطیموں کو دہشتگردی کی وارداتوں میں مدد فراہم کرتاتھا۔

دو روز قبل سیت پور امام بارگاہ سے 13کلو وزنی بم بھی بر آمد کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :