حکومتوں کی لالچ میرپوریوں کے ضمیر اور سروں کا سودا نہیں کر سکتے‘طاہر کریم ملک

ہ پیپلزپارٹی شکست کے بعد ذہنی توازن کھو چکی ہے اور وہ سدھرنے کی بجائے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے

اتوار 5 اپریل 2015 12:48

میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5اپریل ۔2015ء ) میرپور غیور اور باضمیر لوگوں کا شہر ہے میرپور کے عوام باشعور باغیرت جرات مند ہیں حکومتوں کی لالچ ان کے ضمیر اور سروں کا سودا نہیں کر سکتے تمام تر حکومتی وسائل اور لاؤ لشکر کے باوجود میرپور کے عوام نے بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کو جیت دلوا کر ثابت کیا ہے کہ وہ بکاؤ مال نہیں ہیں حکومت نے پچھلے ساڑھے تین برسوں کے دوران عوام کے ساتھ جو کچھ کیا ہے ۔

اسکا یوم حساب قریب ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سینئر رہنما طاہر کریم ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شکست کے بعد ذہنی توازن کھو چکی ہے اور وہ سدھرنے کی بجائے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ میرپور کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے انقلابی پیغام پر لبیک کیا ہے اس طرح آئندہ الیکشن میں پورے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کا ڈنکہ بجے گا۔

(جاری ہے)

مجید حکومت کی کرپشن اور ن لیگ کی مفاہمت کو آزاد کشمیر کے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوٹلی میں مشیر حکومت چوہدری الیاس نے ٹریفک اہلکار کو سلوٹ نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مشیر حکومت کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا ہے اور قانون کے مطابق کاروائی کی جائے قانون صر ف غریبوں کے لیے نہیں ہونا چاہیے بلکہ یہ سب پر لاگو ں ہونا چاہیے ۔