خواجہ ساجد پہلوان کو میرپور کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا

پیر 6 اپریل 2015 18:44

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 اپریل۔2015ء)خواجہ ساجد پہلوان کو میونسپل کارپوریشن میرپو رکانیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا گیا آزاد کشمیر کے سنیئر ووزیر بلدیات و دیہی ترقی چوہدری محمد یاسین نے ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن ان کے حوالے کیا ۔اس موقع پر وزیر سیاحت عبدالسلام بٹ ،پیپلزپارٹی کے امیدوار اسمبلی چوہدری محمد اشرف ،چوہدری وقاص اشرف،سردار شفیق ،خلیل یوسف، ظفر مغل اور دیگر بھی موجود تھے۔

خواجہ ساجد پہلوان کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی ان کے گھر پیپلزپارٹی ،پی وائی او،پی ایس ایف کے کارکنان اور ،شہریوں اور تاجروں کا مبارکباد دینے کا تانتا بندھ گیا ۔اس موقع پر کارکنا ن نے جئے بھٹو ،جئے بے نظیر ،جئے بلاول بھٹوزرداری ،جئے آصف علی زرداری،جئے چوہدری عبدالمجید ،جئے پیپلزپارٹی کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرنئے تعینات ہونے والے ایڈمنسٹریٹر خواجہ ساجد پہلوان نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،سیاسی امور کی انچارج محترمہ فریال تالپور،وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید،سنیئروزیر چوہدری محمد یاسین اور چوہدری محمد اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پر جو ذمہ داری عائد کی گئی ہے اسے وہ پوری طرح نبھائیں گے۔

آئند ہ ایک دو ماہ میں میرپو رکی تعمیر وترقی کے حوالے سے کارکردگی عوام کے سامنے آئے گی ۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کی توقعات کے مطابق حلقہ ایل اے تھری میرپو رکو حقیقی معنوں میں پیپلزپارٹی کا گڑ ھ بناؤں گااور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر جاکر حل کروں گا۔ میرپور کو خوبصورت اور مثالی شہر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھاؤں گا ۔بعدازاں چوہدری وقاص اشرف کی قیادت میں جلوس نئے تعینات ہونے والے ایڈمنسٹریٹر خواجہ ساجد پہلوان کے گھر پہنچا اور انھیں مبارکباد دی۔