کراچی میں رواں ہفتے گرمی مزید بڑھنے کاامکان

پیر 13 اپریل 2015 11:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء ) کراچی میں رواں ہفتے گرمی مزید بڑھنے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے پارہ 43ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدید لہرآئندہ 5 سے 6 روز تک جاری رہے گی جبکہ رواں ہفتے درجہ حرارت43 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 39 سے 40 ڈگری سیٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔منگل کو درجہ حرارت 41 ،بدھ کو42 ،جمعرات کو 40 جبکہ جمعہ کو 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آئندہ 10 روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 75 فیصد رہے گا۔

متعلقہ عنوان :