لوہار گلی لینڈ سلائیڈنگ حکومتی بے حسی لاپرواہی کا منظر پیش کر رہی ہے‘ حکومتی ادارے عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہو چکے ہیں موجودہ حکمرانوں نے سرکاری نظام کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے لوہار گلی میں ہونیوالی لینڈ سلائیڈنگ کسی بڑے سانحہ کا باعث بنے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور اداروں پر عائد ہو گی

مسلم لیگ (ن) کے رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی کی عوام علاقہ سے بات چیت

پیر 13 اپریل 2015 16:21

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ لوہار گلی لینڈ سلائیڈنگ حکومتی بے حسی لاپرواہی کا منظر پیش کر رہی ہے حکومتی ادارے عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہو چکے ہیں موجودہ حکمرانوں نے سرکاری نظام کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے لوہار گلی میں ہونیوالی لینڈ سلائیڈنگ کسی بڑے سانحہ کا باعث بنے گی جسکی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکمرانوں اور حکومتی اداروں پر عائد ہو گی لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقہ مکینوں کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں حکومت عوام کو احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوہار گلی روڈ لینڈ سلائیڈنگ معائنہ کے موقع پر عوام علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا بیرسٹر افتخار نے کہا کہ لوہار گلی متاثرین سے جھوٹے وعدے کر کے غائب ہوجائے والے موجودہ حکمرانوں کو عوامی مشکلات کا احساس نہیں ہے متاثرہ عوام عوام حکمرانوں کی بے حسی اور لاپرواہی پر نوحہ کناں ہیں متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگی اور بحالی کیلئے جلد اقدامات نہ کئے گئے تو موجودہ حکمرانوں کیخلاف احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ لوہار گلی سڑک موت کا کنوں بن چکی ہے جس سے کسی بھی وقت بڑے حادثہ کے رونما ہونے کے خدشات موجود ہیں بار ہا لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہونیوالی سڑک کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے سڑک کی خستہ حالی کے مستقل حل کیلئے موجودہ حکومت کوئی سنجیدگی نہیں دکھا رہی انتہائی اہم شاہراہ آئے روز لینڈ سلائیڈنگ کی نذر ہو رہی ہے جس سے قریبی آبادی کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت عوام کو مشکلات کے بھنور میں دھکیل چکی ہے عوامی غم و غصہ میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے لوہار گلی لینڈ سلائیڈنگ متاثرین حکومت کے وعدوں اور جھوٹی تسلیوں سے تنگ آچکے ہیں اب احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہونگے

متعلقہ عنوان :