نیو کراچی ، بلدیہ اور نارتھ کراچی سمیت کئی علاقوں کو کربلا بنادیا گیا ہے‘کئی علاقے ایسے ہیں جہاں دودوسال سے پانی نہیں آرہاہے لیکن پانی اور بجلی کا بل باقاعدگی سے آتا ہے ‘ انتظامیہ کے پاس گھروں کے استعمال کے لیے پانی موجود نہیں ہے مگر ٹینکرزمافیاکو باقاعدگی سے پانی ملتا ہے‘ کراچی واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک نے غریب عوام کا جینا دوبھر کردیاہے
مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کراچی سیف اللہ اور یوسف بھوپالی سے ملاقات میں گفتگو
ہفتہ 18 اپریل 2015 18:10
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18اپریل۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے نیو کراچی ،نارتھ کراچی اور بلدیہ سمیت کئی علاقوں کو کربلا بنادیا گیا ہے ۔ نیوکراچی سمیت کراچی کے کئی علاقے ایسے ہیں جہاں دودوسال سے پانی نہیں آرہاہے لیکن پانی اور بجلی کا بل باقاعدگی سے آتا ہے اور عوام اسے ادا کرنے پر مجبور ہے ،انتظامیہ کے پاس گھروں کے استعمال کے لیے پانی موجود نہیں ہے مگر ٹینکرزمافیاکو باقاعدگی سے پانی فراہم کیا جاتاہے جو اپنے من مانے مہنگے داموں پانی کو فروخت کررہے ہیں جس سے ٹینکرز مافیااور انتظامیہ کی ملی بھگت اور عوام کے خلاف مزموم سازش کا پتہ چلتا ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز نائب صدر سندھ اور کراچی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سیف اللہ خان اور ڈسٹرکٹ سنٹرل کے صدر یوسف بھوپالی کے ساتھ آئے ہوئے وفد سے ملاقات میں کیا،جس میں دونوں عہدیداران کی جانب سے صوبائی صدر کو کراچی میں پانی کی بندش اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سمیت دیگر عوامی مسائل سے آگاہ کیا گیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
امریکہ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پرعزم ہے، انٹونی بلنکن
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.