حکومت آزادکشمیر اورچیف سیکرٹری کی کاوش رنگ لے آئی ‘پاسکو نے آزادکشمیر کاکوٹہ بحال کردیا ہے ‘عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے ‘پورے آزادکشمیرمیں آٹے کی ترسیل جاری ہے ‘کسی علاقے میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ‘پرائیویٹ مارکیٹ میں بھی آٹا وافرتعداد میں موجود ہے ‘ترجمان محکمہ خوراک مظفرآباد

پیر 20 اپریل 2015 16:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) حکومت آزادکشمیر اورچیف سیکرٹری کی کاوش رنگ لے آئی ‘پاسکو سے آزادکشمیر کاکوٹہ بحال کردیاگیا ‘عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی اس وقت پورے آزادکشمیرمیں آٹے کی ترسیل جاری ہے کسی جگہ ‘ علاقے میں آٹے کی کوئی کمی نہیں جبکہ پرائیویٹ مارکیٹ میں بھی آٹا وافرتعداد میں موجود ہے ان خیالات کااظہارمحکمہ خوراک مظفرآباد کے ترجمان کے مطابق محکمہ خوراک عوام کوسبڈی برداشت کرتے ہوئے سستے انرگاخ پرغلہ فراہم کرتا ہے اورمحکمہ خوراک کی جوبھی آمدن ہوتی ہے وہ داخل خزانہ ہوجاتی ہے گندم پسوائی کی بھاری آمدن لینٹ آفیسران پرلٹانے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں بلکہ صرف پروپیگنڈہ ہے اورمحکمہ خوراک کوبدنام کرنے کی سازش ہے ترجمان کے مطابق محکمہ خوراک کی جتنی بھی آمدن ہوتی ہے وہ براہ راست داخل خزانہ ہوتی ہے اس کے بعدحکومتشی طریقہ کار کے مطابق اسمبلی میں بجٹ کی منظوری سے اس کی تقسیم کی جاتی ہے لینٹ آفیسران کااس سے کوئی تعلق نہیں ‘ چیف سیکرٹری کی ذاتی کاوشوں سے محکمہ خوراک کاپاسکو سے گندم کاکوٹہ بحال ہوا ہے اورانہوں نے ہمیشہ آزادکشمیرکے عوام کوغلہ کی بروقت فراہمی میں بھرپور کرداراداکیا ہے اس وقت پورے آزادکشمیر میں آٹے کی ترسیل جاری ہے کسی جگہ آٹا کی کمی نہیں ترجمان کے مطابق سیکرٹری مالیات کارویہ محکمہ خوراک کے ساتھ مثالی ہے شدید مالی مشکلات کے باوجود محکمہ خوراک کی مالی مسائل کوحل کرنے میں ان کاکرداراورکاوش ہمیشہ مثبت رہی ہے ۔