قائد ملت راجہ حیدرکشمیری قوم کے ہیرو تھے ‘ساری زندگی غریب ومظلوم کوانصاف دلانے اورعوامی خدمت میں وقف کی ‘ فاروق حیدرکی قیادت میں خطہ سے ناانصافیوں کے خاتمے اورتعمیروترقی کیلئے مسلم لیگ (ن) مصروف عمل ہے

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرکے مرکزی رہنماء سردارعثمان حیات خان کا راجہ حیدر خان کی 49 برسی کی تقریب سے خطاب

پیر 20 اپریل 2015 16:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20اپریل۔2015ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرکے مرکزی رہنماء سردارعثمان حیات خان نے کہاہے کہ قائد ملت راجہ حیدرخان کشمیری قوم کے ہیرو تھے ‘ اپنی ساری زندگی غریب ومظلوم کوانصاف دلانے اورعوامی خدمت میں وقف کی قائد کے فرزند راجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میں خطہ سے ناانصافیوں کے خاتمے اورعوامی حقوق سمیت تعمیروترقی کے لئے مسلم لیگ ن مصروف عمل ہے۔

وہ گزشتہ روز یہاں قائد ملت راجہ محمدحیدرخان کی 49برسی کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سردارعثمان نے کہاکہ راجہ حیدرخان نے تحریک آزادی کشمیر کے لئے عملی طورپر بھرپور کرداراداکیا جس کی وجہ سے کشمیری عوام اپنے محسن کوآج بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن آزادکشمیرکے قائد راجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میں عوامی حقوق کی جدوجہد جاری ہے انہوں نے کہاکہ راجہ حیدرخان کے مشن کی تکمیل کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے قائد ملت کی لازوال جدوجہد کشمیری قوم خصوصاََ نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے انہوں نے کہاکہ وہ وقت دورنہیں جب کشمیری عوام کوبھارتی ظلم وتسلط سے آزادی ملے گی ‘اورکشمیر ی عوام پاکستان کے ساتھ اپنارشتہ مضبوط کریں گے جس کے لئے قائد ملت نے ساری زندگی جدوجہدکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :