جموں،دوشہید بیٹوں کے والد غلام محمد بٹ چاڈورہ میں انتقال کر گئے

جمعرات 23 اپریل 2015 17:27

جموں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء)مقبوضہ کشمیر میں دو شہید بیٹوں کے والد غلام محمد بٹ جو جماعت اسلامی کے شہید لیڈر کے بڑے بھائی بھی ہیں چاڈورہ کے علاقے من شیوہ میں انتقال کر گئے ہیں۔ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے نائب صدر نذیر احمد راعنانے غلام محمد بٹ کی نماز جنازہ پڑھائی۔

(جاری ہے)

مرحوم منظور احمد بٹ اور شوکت احمد بٹ کے والد اور جماعت اسلامی کے ضلعی صدر محمد اسماعیل جنہیں بھارتی فوجیوں اور انکے ایجنٹوں نے جدوجہد آزادی سے وابستگی کے جرم میں شہید کر دیا تھا ۔ ظفر اکبر بٹ اور دیگر حریت رہنماؤں نے اپنے بیانات میں مرحوم غلام محمد بٹ اورانکے اہلخانہ کو اسلام اور جدوجہد آزادی کیلئے گرانقدر خدمات انجام دینے پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔