وزیرجنگلات سردار جاویدا یوب کے بیٹااور بیٹی رشتہ ازدواج

اتوار 26 اپریل 2015 13:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء)وزیرجنگلات سردار جاویدا یوب کے بیٹااور بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک سیاسی شخصیات کی شرکت تفصیلات کے مطابق وزیر جنگلات کے فرزند سردار جنیدجاوید خان اتوار کے روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں ان کی شادی کی یہ خوبصورت تقریب ان کے ابائی گاوں بھیڑی میں منعقد ہوئی جس میں سیاسی شخصیات کے علاوہ حلقہ کوٹلہ سے دیگر کارکنان نے شرکت کی جبکے باقاعدہ دعوت ولیمہ آئندہ ایام میں مظفرآباد کے مقام پر رکھا گیا ہے جس میں ریاست بھر اور پاکستان سے کئی ایک مامور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت یقینی ہے -