بلا ل اسلامک ماڈل گرلز ہائی سکول میرپور ایف ون میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

اتوار 26 اپریل 2015 13:27

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل۔2015ء)بلا ل اسلامک ماڈل گرلز ہائی سکول میرپور ایف ون میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی طالبات میں انعامات کی تقسیم تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا مختلف جماعتوں میں زیر تعلیم طالبات نے ملی نغمے ،اصلاحی ٹیبلو ،نعتیہ کلام پیش کرتے ہوئے شرکائے تقریب سے خوب داد وصول کی ۔

تقریب کی صدارت سرپرست اعلیٰ شیخ محمد یعقوب نے کی جبکہ مہمان خصوصی محمد نعیم تھے ۔مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبا و طالبات کسی بھی ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں اور سرمائے کو صحیح مقام پر لگانا سرمایہ داروں کا فرض بنتا ہے آج کی یہ سرمایہ کاری کل ملک و قوم کے لیے انتہائی سود مند اور منافع بخش ہو گی لہذا اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ طلبا و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے اپنی بھرپور کاوش جاری رکھیں ۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے ایلمنٹری بورڈ میں پانچویں جماعت کی طلبہ لاریب عظیم کو سترھویں پوزیشن حاصل کرنے اور اپنے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ایف ون اور معصب راحیل کو سکول میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا مہمان خصوصی شیخ محمد نعیم نے اساتذہ کرام کی محنت اور کردار کو بھی سراہا ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی سے ہم بلند مقام حاصل کر سکتے ہیں اور اسلام میں بھی پہلی وحی کا آغاز ہی حصول علم سے ہوا جس سے علم کی اہمیت واضع ہو جاتی ہے ۔انہوں نے بلال اسلامک ماڈل گرلز ہائی سکول کے قوم اور ملک کے لیے بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انتظامیہ اور عملہ کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔