مسلم کانفرنس شرقی باغ کو بڑا دھچکا ‘مرکزی رہنما جہانگیر اکبر ماگرے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل

بدھ 29 اپریل 2015 18:06

باغ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء ) مسلم کانفرنس شرقی باغ کو بڑا دھچکا مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما جہانگیر اکبر ماگرے ایڈووکیٹ سینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ان کے ہمراہ ڈاکٹر شفیق ماگرے،ڈاکٹر ساجد حمید ماگرے،حاجی عالم ماگرے شوکت حسین،مقصود کیانی،حنیف کیانی، مقصود عباسی،اکبر ہاشمی مختیار ولایت ماگریدیگر ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے اس موقع پر ان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر راجہ فاروق خان نے انہیں مسلم لیگ میں شامل ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ ان کے جماعت میں آنے سے جہاں جماعت مضبوط ہوگی وہاں حلقہ شرقی باغ میں مسلم لیگ ن ناقابل شکست جماعت ہوگی آج مسلم کانفرنس آزاد کشمیر میں مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور باقی بھی کارکن جلد مسلم لیگ میں شامل ہونگے ہم کارکنوں کی عزت ونفس کا خیال رکھیں گے اور کارکنوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :