جزیرۃ العرب کا تحفظ اور حرمین شریفین کا دفاع جمعیت کے منشور کا حصہ ہے‘جمعیت کے کارکن اور ذمہ داران امارت، اطاعت، مشاورت اور جدو جہد کو لازم پکڑیں ،جماعت عقیدت سے نہیں بصیرت سے چلتی ہے ،یہ ہی ہمارا ضابطہ اور منشور ہے

جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخواہ کے امیر ،سابق سنیٹر مولانا گل نصیب خان کاتربیتی کنونشن سے خطاب

بدھ 29 اپریل 2015 18:24

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخواہ کے امیر ،سابق سنیٹر مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ جزیرۃ العرب کا تحفظ اور حرمین شریفین کا دفاع جمعیت علمائے اسلا م کے منشور کا حصہ ہے،جمعیت کے کارکن اور ذمہ داران امارت،اطاعت،مشاورت اور جدو جہد کو لازم پکڑیں ،جماعت عقیدت سے نہیں بصیرت سے چلتی ہے ،یہ ہی ہمارا ضابطہ اور منشور ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اشاعت القرآن شاہناڑہ میں جے یو آئی جموں وکشمیر مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن سے جے یو آئی پنجاب کے امیر مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن،جمعیت علماء اسلام جموں وکشمیر کے سیکریٹری جنرل مولانا امتیاز عباسی نے بھی خصوصی خطاب کیا ،کنونشن کی سرپرستی حضرت مولانا قاری عبداالمالک توحیدی جبکہ صدارت پیر طریقت حضرت مولانا مفتی محمودا لحسن شاہ مسعودی نے کی ،کنونشن میں مولانا قاری محمد افضل خان،مفتی عبدا العزیز قاسمی،مولانا معروف احمد،مولانا ہدایت اﷲ،مفتی شفیق میر،مولانا الطاف لون،مولاناقاری یونس شاکر،مولانا عبدا الماجد،مولانا حزب الحق،مولانا الطاف بٹ،مفتی غلام رسول ،قاضی اجمل بشیرو دیگر نے شرکت کی ،مولانا گل نصیب اور مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کارکنوں اورذمہ داران سے خطاب میں کہاہے کہ juiکی ساٹھ سالہ خدمات آج ملک بھرمیں نظرآرہی ہیں ہم اس ملک میں نظام مملکت الہی کی کوشش کررہے ہیں جواس ملک کاآئین کہتاہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب ،اماراتٍ مصرایران میں وہ اسلامی قوانین، اوراسلامی جہدوجہدکے مواقع نہیں جوپاکستان کے اندرہیں۔اوریہ مواقع کسی فرشتے نے نہیں بلکہ علماء اورجمعیت علماء اسلام کی کوششوں اورجہدوجہدکے باعث ہے جن جماعتوں کے پاس دعوت کانظا م نہیں وہ آج سکڑتی جارہی ہیں ۔دیگرسیاسی جماعتوں کے پاس دعوت کاکوئی نظا م نہیں ہے ۔۔ہم یہ کہتے ہیں جوموجودہ سیاست سیاسی جماعتیں کررہی ہیں یہ سیاست نہیں یہ جھوٹ ہے ۔

ہم کہتے ہیں سچی سیاست پرآجاوجونمازروزے کی طرح ثواب ہے ۔جمعیت کے کارکن ذمہ داردعوت ،جماعت ،امارت،اطاعت ،مشاورت ،جہدوجہد کولازم پکڑیں یہی ہماراضابطہ اوردستور ہے ۔جماعت میں لوگ بصیرت پرکام کرتے ہیں اگرعقیدت پرکیاتو ایساشخص ہلاک ہوجاتاہے ۔ کنونشن کاآغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے مولاناقاری عبدالمالک توحیدی سرپرست جے یوآئی نے کیا۔

متعلقہ عنوان :