ایم سی ڈی پی حکام کی غفلت دومیل تامانک پیاں لنک روڈکا تعمیراتی کام بند،ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار

9سال بعد بھی رابطہ سڑک پختہ نہ ہو سکی‘20ہزار سے زائد آبادی شدید مشکلات کا شکارعوام علاقہ نے احتجاج کی کال دیدی

بدھ 29 اپریل 2015 18:26

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29اپریل۔2015ء ) ایم سی ڈی پی حکام کی غفلت دومیل تامانک پیاں لنک روڈکا تعمیراتی کام بند،ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر فرار،9سال بعد بھی رابطہ سڑک پختہ نہ ہو سکی،20ہزار سے زائد آبادی شدید مشکلات کا شکارعوام علاقہ نے احتجاج کی کال دیدی،تفصیلات کے مطابق زلزلہ2005میں دریا برد ہونے والے دومیل تا مانک پیاں روڈ ٹھیکیداروں کیلئے سونے کی چڑیا بن گئی،ایم سی ڈی پی نے ایک کلومیٹر روڈ پر2سال قبل کام شروع کروایا مگر ٹھیکیداروں کی نااہلی اور ایم سی ڈی پی کی غفلت کے باعث سڑک کا کام جوں کا توں پڑا ہوا ہے۔

حفاظتی دیواریں سڑک کا کام ختم ہونے سی پہلے ہی دریا برد ہو چکی ہیں تعمیراتی کام ٹھپ ہو کر رہ چکا ہے۔ٹھیکیداران بل وصول کر کے رفو چکر ہو جاتے ہیں ایم سی ڈی پی نے ٹھیکیداران کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے،سڑک کو اکھاڑ بچھاڑ کر چھوڑ دیا گیا ہے جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر ہیں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے 20ہزار سے زائد آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے عورتوں بچوں،سکول کے طلبہ وطالبات کا پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

حکام بالا کو متعدد بار شکایات کے باوجود بھی سڑک تعمیر نہیں کی گئی عوام علاقہ نے وزیراعظم ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر اورایم سی ڈی پی اور نیسپاک کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کاکام ہنگامی بنیادوں پر شروع کروایا جائے بصورت دیگر دمادم مست قلندر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :