محکمہ موسمیات کی بالائی علاقوں میں چند مقامات پر مزید بارش کی پیشگوئی

جمعہ 1 مئی 2015 13:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے، تاہم ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے گوجرانولہ، لاہور،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پرمزید بارش کی پیشگوئی کردی ‘آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان، بہاولپور،ساہیوا ل، ڈی آئی خان، فیصل آباد اور کوئٹہ ڈویڑن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا،بالائی فاٹا،اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن اور لاہورڈویژن میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش کالام میں تیس ملی میٹرریکارڈکی گئی۔

متعلقہ عنوان :